• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کمپنی کی موجودگی پاکستان کو عالمی آئی ٹی حب بنانے میں اہم کردار ادا کریگی، شیخ عاصم سعید

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق وائس پریذیڈنٹ شیخ عاصم سعید نے پاکستان میں گوگل کمپنی آفس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کی پاکستان میں موجودگی ملک کو مستقبل میں عالمی آئی ٹی حب بنانے میں اہم کردار ادا کریگی جب کہ اس اقدام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، شیخ عاصم سعید نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے دفتر کا قیام ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم سنگ میل ہے جس سے آئی ٹی ماہرین، سافٹ ویئر ڈویلپرز، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر کام کرنے کے مزید مواقع میسر آئینگے۔
ملتان سے مزید