• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

اسلام آباد (عاصم جاوید) عمران خان کی مبینہ ہدایات، علیمہ خان کے سخت مؤقف اور بیرسٹر گوہر علی خان کی تردید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو سخت پیغام بھیجا ہے، جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام سے غائب ہیں، بانی نے نورین نیازی سے کہا علیمہ کو اسٹریٹ موومنٹ سے منع کیا تھا، وہ عدالتی ریلیف سے بھی لاعلم تھے،۔ تاہم چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے، عمران نے قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی، نورین نیازی سے ملاقات سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔ شیر افضل مروت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کی اطلاع کے مطابق نورین نیازی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ سے منع کیا گیا تھا تو وہ احتجاجی سرگرمیوں میں کیوں حصہ لے رہی ہیں؟ ان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی کہ علیمہ خان کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی ریلیف سے متعلق پیشرفت سے بھی لاعلم تھے اور انہوں نے اپنی بہن نورین نیازی سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کیوں گئے؟ کیا کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے؟ شیر افضل مروت کے مطابق عمران خان نے مبینہ طور پر یہ بھی سوال کیا کہ انہیں نواز شریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے؟

اہم خبریں سے مزید