• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی دوسری شادی کی غلط خبر، دو بچوں کی ماں نے مبینہ خودکشی کر لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صفورا عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں واقع گھر میں دو بچوں کی ماں 32 سالہ صائمہ زوجہ فیاض احمد نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کر لی ، لاش جناح اسپتال لائی گئی،پولیس نے بتایا کہ صائمہ کو اس کے کسی جاننے والے نے آکر اطلاع دی کہ تمھارے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی چیز پی لی،متوفیہ کی جب حالت غیر ہونے پر شوہر نے گھر پہنچ کر وجہ پوچھی تو خاتون نے اس کی دوسری شادی کے بارے میں بتایا، جس پر شوہر نے اسے بتایا کہ کسی نے غلط اطلاع دی ہے تاہم اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور خاتون کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی ۔
ملک بھر سے سے مزید