• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

کراچی /لاہور(نیوز ڈیسک/عمران احسان) وزیرِ مملکت و پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار ہے، پاکستان نے 6 ماہ سے کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کا ریگولیٹری نظام قائم کیا جس کیلئے مختص بجٹ کا صرف 8فیصد استعمال ہوا۔ہانگ کانگ میں بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نئی مالیاتی و تکنیکی تبدیلیوں کو سمجھنے اور اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ بلال بن ثاقب کے مطابق نئے ریگولیٹری نظام کی تشکیل اور اسے فعال بنانے پر تقریباً 2 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ منظور شدہ بجٹ کا تقریباً 92 فیصد استعمال نہیں کیا گیا۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش بٹ کوائن اسٹرٹیجک ریزرو بڑی مقدار میں بٹ کوائن خریدنے کے بجائے ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام کے لیے تیار کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید