پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبائی ہیلتھ کیئر فنڈ کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 750 روپے جبکہ ضلعی ہیلتھ کیئر فنڈ کی مد میں 26 لاکھ 81 ہزار 500روپے فنڈز جاری کر دیے گئے اس حوالے سے ڈ سٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی پشاور کا ایک اجلاس چیئرمین سید ظہیرالدین باچا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کیلئے جاری کردہ زکوٰۃ فنڈز کی تفصیلات پیش کی گئیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی ہیلتھ کیئر فنڈ کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 750 روپے جبکہ ضلعی ہیلتھ کیئر فنڈ کی مد میں 26لاکھ 81 ہزار 500روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ملک نذیر، کامران ذیب، گل نسرین، صفیہ خان ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر حمایت اور عمران خان سالارزئی اور اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد اجلاس میں موجود تھی اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زکوٰۃ فنڈز کو مستحق اور ضرورت مند افراد تک شفاف اور مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تاکہ معاشرے کے کمزور اور نادار طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔