لاہور (جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال کے گائنی یونٹ میں پلاسٹک کا پنکھا ہیٹ اپ ہو کر دھواں اٹھنے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جسے ہسپتال کے عملے نےبر وقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیااور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا وارڈ تمام مریضوں کو بحفاظت دوسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا واقعہ کی خبر ملتے ہی پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور پروفیسر آف گائنی پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل خود موقع پر پہنچ گئے جس کمرے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں صرف چار بیڈز موجود تھے، جن میں سے دو پر مریض داخل تھے جبکہ باقی دو خالی تھے۔ دونوں مریضوں کو فوراً محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا، ترجمان لاہور جنرل ہسپتال نے بعض میڈیا پر 70مریضوں کو ریسکیو کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کر تے ہوئے واضع کیا ہے کہ کمرے میں صرف چار بیڈ تھے جن میں سے دو پر مریض تھے۔