لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو انفیکشن فری کرنا اولین ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کو انفیکشن فری کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے لئے سات خصوصی ریفریجریٹڈ گاڑیاں خرید لی ہیں۔ یہ گاڑیاں ہسپتالوں سے پیدا ہونے والے متعدی طبی فضلے کی محفوظ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ترسیل کے لئے مختص کی گئی۔