لاہور( خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آزادی چوک سے بذریعہ انڈرپاس آنے والی گاڑیوں کی ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ حضرت علی ہجویری انڈرپاس سے یومیہ لاکھوں گاڑیاں مستعفید ہو رہی ہیں۔انڈرپاس کھلنے سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے، شہریوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔