• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں اطہر سے 6لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, سندر میں فاروق سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں آفتاب سے 5لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں فیاض سے3 لاکھ روپے اور موبائل فون،مزنگ میں امجد سے 2لاکھ80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ مانگامنڈی اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت سمن آباد اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید