• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری انسانیت کیلئے کلام الٰہی مکمل دستور حیات، علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پوری انسانیت کے لئے کلام الٰہی مکمل دستور حیات ہے اور حضور سرور کائنات کی سیرت طیبہ اس کا کامل اور مکمل عملی نمونہ ہے۔ روئے زمین پر اُمت رسول ہی اتنی خوش قسمت ہے کہ جس کے پاس ہر لحاظ سے علمی راہنمائی اور عملی راہنمائی بھی کامل و مکمل ہے۔ وہ مرکزی جامع مسجد عمر بن خطاب فاروق آباد شیخوپورہ میں سیرت صاحب قرآن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے
لاہور سے مزید