• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں اندرونی سڑکوں کی کارپٹنگ کا منصوبہ مکمل

لاہور (جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال میں مریضوں ان کے لواحقین، ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی سہولت کیلئے اندرونی سڑکوں کی کارپٹنگ کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی خصوصی کاوشوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بتایا کہ اندرونی سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کی کاوشیں گزشتہ ایک سال سے جاری تھیں محدود وسائل کے باوجود مؤثر منصوبہ بندی اور ٹیم ورک کے ذریعے یہ کام مکمل کیا گیا سڑکوں کی کارپٹنگ سے اب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتال کے اندر آمدورفت اور ایک شعبے سے دوسرے شعبے تک منتقلی میں نمایاں آسانی میسر آئے گی، ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو بھی اپنے فرائض اور تربیت کے دوران بہتر اور محفوظ ماحول فراہم ہو گا۔
لاہور سے مزید