لاہور، (کرائم رپورٹر )پنجاب کے 43 اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کی خصوصی نگرانی جاری ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جلوسوں، ریلیوں اور محافل کی سیف سٹی کیمروں سے براہِ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، جدید اے آئی بیسڈ سرویلنس اور ویڈیو اینالیٹکس سسٹمز کے ذریعے مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کی جا رہی ہے