• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

103سرکاری صحت مراکز میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب جاری

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فائر سیفٹی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق صوبے کے 103سرکاری صحت مراکز میں ضرورت کی بنیاد پر مجموعی طور پر 350فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 63فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب مکمل جبکہ 108پر کام جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان سمیت پنجاب کے تمام 41اضلاع میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا عمل بیک وقت جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا کہ مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی ہنگامی صورتحال میں ریپڈ رسپانس ممکن بنانے میں مدد دے گی۔
لاہور سے مزید