لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، جبکہ مختلف علاقوں سے دو گاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں محمد ماجد سے 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں محمد وسیم سے3لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ لوئر مال میں محمد محمود سے 2لاکھ 40ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔