• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال گائنی وارڈ ، آتشزدگی کے دوران مریضوں کو بچانے والے سکیورٹی گارڈ کی طبیعت دوبارہ ناساز

لاہور(کرائم رپورٹر سے)جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے دوران مریضوں کو بچانے والے سکیورٹی گارڈ حامد کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی۔ حامد کو ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کے بعد گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، تاہم آج صبح سانس اکھڑنے پر اسے دوبارہ ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈ حامد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
لاہور سے مزید