لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر آئین کا طریقہ کار واضح ہے۔اس پر بات ہو سکتی ہے،جہاں اتفاق رائے ہے تو وھاں بننے چاہیے تاہم کسی مسلط شدہ فیصلے کا مثبت نتیجہ سامنے نہیں آئیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سگیاں میں تنویر جٹ کے پیپلز لاجسٹک ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،حسن مرتضی نے کہا کہ جب ہم اتفاق رائے کی بات کرتے ہیں تو لوگ سندھ کا کہتے ہیں،صوبے چھوٹے کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ،ان سے اسلام آباد میں دو ہسپتال نہیں چل رھے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی بہتر ہونی چاہیے،حکومت کا کام ستھرا پنجاب کے ٹرک پر کسی خاندان کی تصویر لگانا نہیں۔