لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے لاہور جنرل ہسپتال میں کالج آف نرسنگ، امیر الدین میڈیکل کالج کی بی ایس نرسنگ کی پہلی کانووکیشن تقریب میں بی ایس نرسنگ کی پائیونیر بیچ کی 96 فارغ التحصیل طالبات میں اسناد اور مختلف اعزازات تقسیم کیے جبکہ پہلی پوزیشن ہولڈر طالبہ کو صوبائی وزیر قانون نے ذاتی طور پر پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا۔تقریب میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پرنسپل کالج آف نرسنگ ثمینہ کوثر، رجسٹرار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرن فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ شاہین کوثر، پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر سندس طاہر، ڈاکٹر نادیہ ارشد، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح، انتظامی ڈاکٹرز، اساتذہ، والدین اور طالبات نے شرکت کی۔