لاہور(کرائم رپورٹر سے) پولیس یونیفارم استعمال کرکے مختلف وارداتیں کرنے والے ملزم کو سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں سینٹرل پلازہ کے قریب موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی، جس پر سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ملزم کی ٹریسنگ شروع کردی۔