• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروبیشن اینڈ پیرول احتساب اور بحالی سے جیلوں پر بوجھ کم ہوا، سپیشل سیکرٹری داخلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حادثاتی مجرمان کی اصلاح، بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے وژن کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب کے زیرِ انتظام پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کا سمر انٹرنشپ پروگرام مکمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب میں انٹرن شپ پروگرام کے اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان نے کی۔ سیشن میں آئی جی پریزن میاں سالک جلال، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سمر انٹرنشپ پروگرام میں 7 جامعات سے 30 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول احتساب اور بحالی کے ذریعے جیلوں پر بوجھ کم کر رہا ہے۔
لاہور سے مزید