• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی تاجر کے قتل پر مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی کے رکن ممتاز تاجر صلاح الدین خان نورزئی کے قتل کے المناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 8 ماہ قبل صلاح الدین خان نورزئی کے جواں سال فرزند کو تاوان کے لئے اغواء کیا گیا اور کروڑوں روپے طلب کئے گئے جبکہ انتظامیہ، حکومت، سیکورٹی ادارے مغوی کو بازیاب کرنے میں ناکام رہے، اس دوران ان کو مسلسل دھمکیاں ملتی رہیں، جس پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی، گزشتہ شب نامعلوم افراد نے صلاح الدین خان کو کوئٹہ میں فائرنگ کر کے شہید کردیا جبکہ ان کے فرزند تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔
کوئٹہ سے مزید