• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے زیراہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)​امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر بلوچستان بھر میں بدامنی ، بدعنوانی ، پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری اور ماورائے آئین و عدالت لوگوں کی گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، لورالائی، لسبیلہ اور پشین سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی رہنماوں بشیر احمد ماندائی ، پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور ، نوالدین غلزئی ، عبدالحمید ناصر،عبدالمالک رونجھہ و دیگر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ امن کا قیام ہے ، بے گناہ ، لاتعلق نوجوان لاپتہ اور مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں ۔ شاہراہوں پر دن دہاڑے لوٹ مار جاری کے باعث سفر کرنا ناممکن ہوگیا ہے ۔ ایسے میں حکومت اور متعلقہ حکام کی خاموشی تشویش ناک ہے ۔ دوسری جانب مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام پر پٹرولیم مصنوعات اضافی ٹیکسز کا بوجھ کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان بحال، شاہراہیں محفوظ، بھتہ خوری، بدعنوانی کا خاتمہ اور لاپتہ افراد کا مسئلہ آئین و قانون کے مطابق حل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید