• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان اچکزئی کو فوری رہاکیاجائے‘ عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے جس کی پارٹی مذمت کرتی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نےبیان میں کہا کہ سیاسی لوگوں کے خلاف انتقام پر مبنی کاروائیاں جاری ہیں ہر قومی، سیاسی، جمہوری، وطن دوست اور قوم دوست پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بحرانی صورتحال کے خلاف اپنا جمہوری کردار ادا کرئے ۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان اچکزئی کو فوری رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید