• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری روایات اور آئینی اقدامات کو فروغ دیا جائے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا میپ کے پریس ریلیز میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے آئین ، جمہوریت ، پارلیمنٹ اور حقیقی وفاقیت کی بات کرنے پر قومی ، سیاسی ، جمہوری لوگوں کو قیدوبند اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی پشتونخوامیپ روزِ اول سے مذمت کرتی آئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ آئینِ ہر شخص ، جماعت اور تنظیم کو اجازت دیتا ہے کہ وہ آزادی سے اپنی رائے ، پروگرام ، سیاسی تنظیم کے فروغ کے لئے کام اور آئین و قانون کے دائرے کے اندر اپنے نظریات کے لئے مہم چلاسکے لیکن ملک میں آج یہ سب کچھ ممنوع ہوچکا ہے جس کے لئے آواز بلند کرنا ہر مترقی سیاسی جمہوری پارٹی کی ذمہ داری ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا اور ملک میں سیاسی ، جمہوری روایات اور آئینی و قانونی اقدامات کو فروغ دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید