• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں اخبار مارکیٹ کو سیل کرنا قابل مذمت اقدام ہے ، انجمن اخبارفروشان

کوئٹہ(این این آئی)انجمن اخبارفروشاں بلوچستان نے اسلام آباد میں اخبار مارکیٹ کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ فوری طور پر اخبار مارکیٹ کھولے بصورت دیگر پورے ملک میںاخبارات کی تقسیم روکنے پر مجبور ہونگے۔ یہ بات انجمن اخبار فروشاں کے صدر حاجی غازی خان محمدشہی،جنرل سیکرٹری اللہ گل محمد حسنی ،میراحمد راسکوہ وال، حاجی سعد احمد ، حاجی باز محمد ، لیاقت ، میر عبدالنبی ، ٹکری مولاداد نے انجمن اتحاد اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ انجمن اخبار فروشاں بلوچستان اسلام آباد اخبار مارکیٹ کوسیل کرنے کی مذمت کرتی ہے اوروفاقی حکومت و ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے مطالبہ کرتی ہے کہ اخبار مارکیٹ کو فوری طورپر کھولا جائے بصورت دیگراخبار فروش پورے ملک میں اخبار کی ترسیل روکنے سمیت سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اخبار مارکیٹ سیل ہونے سے نہ صرف اخبارات کی صارفین تک ترسیل متاثر ہوئی ہے بلکہ اخبارفروشوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے لہذا فوری طور پر اخبار مارکیٹ کو کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن اتحاد اخبار فروشاں بلوچستان اپنے اسلام آباد کے اخبارفروش بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورانکی احتجاج کی ہرکال پر لبیک کہے گی۔
کوئٹہ سے مزید