کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پٹرولیم مصنوعات پر بلاجواز ٹیکسز ، بلوچستان بھر میں بدامنی ، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف آج جمعہ 23 اکتوبر کواحتجاج کیاجائے گا ، جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹرز پر دھرنا کیمپ لگائے جائیں گے ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنا کیمپ لگایا جائے گا ۔