• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ارادے کچھ اور، انقلاب دستک دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

جیکب آباد ( خاوند بخش بھٹی /نامہ نگار ) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعلی! کے پی کے سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کا جوش وجنون بتا رہا ہے کہ سندھ کے ارادے کچھ اور ہیں گھوٹکی ۔ کشمور اور جیکب آباد میں عمران خان سے پیار کرنے والے لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ انقلاب دستک دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رلیز عمران خان اسٹریٹ مومینٹ مہم کے سلسلے میں ٹھل کے رھبر چوک میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلی کے پی کے کے ساتھ ارکان قومی اسیمبلی مخدوم زین حسین قریشی۔ ملک عادل بازئی ۔ مرکزی سیکریٹری جنرل بیریسٹر سلمان اکرم راجہ ۔حلیم عادل شیخ ۔ سردار زادہ مولا بخش سومرو و دیگر تھے۔

اہم خبریں سے مزید