• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحالی کا مشکل مرحلہ عبور، سخت مالیاتی اصلاحات سے ملکی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے سخت مالیاتی، ساختی اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے مشکل معاشی بحالی کے مرحلے کو کامیابی سے عبور کیا ہے، ان اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، کراچی پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن مال برداری نظام جدید بنانے، علاقائی تجارتی روابط اور بڑے صنعتی منصوبوں کے فروغ کیلئے اہم ہے، پاکستان میں شہری بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور عوامی خدمات کے اہم منصوبوں کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار جمعہ کی صبح ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی (سی پی ایس) 2026-2030 کے تحت ترجیحی شعبوں میں اقدامات پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید