شہدادکوٹ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ ناجائز حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پربھی عمل نہیں کر رہی ہے اس لئے حکومت کیخلاف27ستمبر کواسلام آباد میں احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا دورہ سندھ کے موقع پر کوٹو موٹو چوک شہدادکوٹ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو اس دھرنے بھرپور شرکت کرکے ناجائز حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔