• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو دریا کے قریب نوجوان پر بہیمانہ تشدد، پولیس کی لاعلمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دو دریا کے قریب نوجوان پر بہیمانہ تشدد کے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک نوجوان کو چند افراد کی جانب سے انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کو ڈنڈے سے مارنے، اس کے بال کاٹنے اور اسے زبردستی اپنے ہی بال کھلانے جیسے انتہائی افسوسناک مناظر دکھائی دیتے ہیں۔موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ابراہیم ملک سمیت دو سے تین نوجوان تشدد میں شامل تھے جبکہ ارتضیٰ نامی نوجوان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید