کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس پر دھرنا جمعہ کو20ویں دن بھی جاری رہا،دھرنا گاہ میں خواتین یوتھ بیٹھک منعقد ہوئی جس میں شہر بھر سے خواتین یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خواتین یوتھ بیٹھک کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی لیٹر پیٹرول پر 130روپے بھتہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔