اسلام آباد (جنگ نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن اور ججز تعیناتی سےمتعلق شکایات حکومت کو پہنچائی ہے‘ پیشرفت نہ ہونے تک قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے‘ ایک جماعت کو تحفظات ہوں اور جب تک وہ دور نہ ہوں مسئلہ تو رہتا ہے‘تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے‘جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اپنی شکایات پہنچا کر جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔