اسلام آباد (ناصر چشتی )ستمبر صارفین پر بھاری،بجلی بلوں میں2.06روپےفی یونٹ اضافے کی منظوری ،نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی۔ مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے،کے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیاں اربوں کمائیں گی،صارفین پر 33ارب روپے سے زیادہ کا اصافی بوجھ پڑیگا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کے لیے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔