کراچی ( ثاقب صغیر)ڈیفنس کے رہائشی اپارٹمنٹ میں بااثر افراد کی جانب سے بھائی اور بہن پر تشدد کے کیس میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھیج دی۔رپورٹ میں متاثرہ بہن بھائی پر درج مقدمہ کو بی کلاس کرنے،ایس ایس پی کورنگی کی ساس، سالی، سالے اور اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔