اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم نے سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی،گریڈ 21 کے او ایس ڈی، محمد ریاض الدین ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان مقرر ،جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق ورک کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی ۔پولیس سروس گریڈ 21 کے او ایس ڈی، نوید احمد نثار خواجہ کو فیڈرل کانسٹیبلری،گریڈ 20 کے محمد کریم خان کو ایف آئی اے میں تعینا ت کیاگیا۔