اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 13پیسے سستا ،ڈیزل 3 روپے 74پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا،پیٹرول 345 روپے87 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 5پیسے فی لیٹر مقرر، پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا نئی قیمتوں کا اطلاق 5 سے7 ستمبر کے لیےہوگا،اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے87 پیسےفی لیٹراور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 5پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔