• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر،خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے پانڈا اوریورو بانڈ کا اجرا ہوچکا ہے ، موجودہ یورو بانڈ قرض کے کچھ حصے کو ٹوکنائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی، ادھروزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا حکومت نے معاشی ترقی کی باگ ڈور پرائیویٹ سیکٹر کو دینا شروع کر دی ۔جمعہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام ’’پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اورنجکاری ‘‘سے متعلق قومی سٹرٹیجک مکالمہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح مجموعی معیشت کے استحکام کے ماحول کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنا ہے ، یہ استحکام بڑی محنت سے حاصل ہوا اور انتہائی مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید