کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیرو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے عوام کیلئے سفری سہولتوں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔نئے روٹس پر بس سروس کے آغاز کیلئے تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ بسیں لاڑکانہ پہنچ چکیں، ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اور آپریشنل معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔