کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 632افراد جاں بحق جبکہ 7ہزار 900سے زائد زخمی ہو گئے،ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے 189افراد جاں بحق ہوئے۔چھیپا حکام کے مطابق سال 2026میں اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 632 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 490 مرد ،74 خواتین اور 68 بچے شامل ہیں۔اس دوران ٹریفک حادثات میں 7 ہزار 903 افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں 5993مرد، 1389 خواتین اور 521 بچے شامل ہیں۔چھیپا حکام کے مطابق رواں برس ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 189 ہو گئی ہے۔