کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی انڈس اسپتال کے قریب پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کاکے تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا گیا ۔