کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر سے مبینہ طور پر پولیس پارٹی نے محکمہ پولیس کے ہی اہلکار کو اغوا کر لیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس اہلکار کے مبینہ اغوا کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس پارٹی پر محکمہ پولیس کے اہلکار کو اغوا کرکے رقم لوٹنےکا الزام سامنا آیا ہے۔منگھوپیر تھانہ میں درج مقدمہ میں بتایا کہ پولیس موبائل نمبر SPD-364میں سوارپولیس وردی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے خود کو اے وی ایل سی والا بتا کر مددگار میں تعینات اہلکار عباس کو منگھوپیر کے علاقے سے اغوا کیا۔مقدمے کے مطابق مغوی پولیس اہلکار کے پاس 23 لاکھ روپے نقد رقم موجود تھی، جو اس واردات کے بعد غائب ہوگئی۔مقدمے میں پولیس اہلکار کے اغوا کے ساتھ ڈکیتی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والا اہلکار مددگار میں تعینات اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات ہے۔