کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں دو ملزمان ابراہیم اور وقار کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ وائرل ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے۔