کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں انسداد منشیات عدالت کے اسٹاف پر تشدد کے معاملے پر سی این ایس اور اے ٹی سی(انسداد دہشت گردی عدالت کے) ملازمین نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں انسداد منشیات عدالت کے اسٹاف پر تشدد کے معاملے پر سی این ایس(انسداد منشیات عدالت) اور اے ٹی سی ملازمین نے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو نے انسداد منشیات عدالت کے اسٹاف شفقت چنا کو بلاجواز حراست میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔