کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے صدر ٹاؤن میں اولڈ ایریاز کوترقیاتی کاموں میں نظراندا زکیاجانے لگا، یونین کونسل 2 میںترقیاتی کام نظر انداز کئے جارہے ہیں جس کے باعث سڑکیں بدحال ہوچکی ، یونین کونسل 2میں موجود بادشاہی روڈ، صدیق وہاب روڈ اور میجر عبدالرحمٰن روڈ کئی ماہ پہلے کھود کر چھوڑ دیئے گئے جہاں گہرے گڑھے بن چکے ہیں تاہم اس پر نہ تو کارپینٹنگ ہوئی نہ ہی پیور بلاک لگائے جاسکے جس سے ہر طرف دھول مٹی پھیل رہی اور علاقےمیں وبائی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔علاقہ مکینوں کا کہناہےکہ اولڈ ایریا ہونے کی وجہ سے صدر ٹاؤن کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروںکی توجہ نہیں ۔ رابطہ کرنے پر یو سی چیئرمین اسلم نیازی کا کہنا تھا کہ ٹوٹی سڑکوں کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے کئی بار چیئرمین صدر ٹاؤن منظور شیخ سے اپیل کرچکے ہیںتاہم انہیں علاقے کے کاموں سے دلچسپی نہیں ۔