کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے کراچی شاہراہ قائدین میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی تیار کرلیا ، جس تحت پی ٹی آئی پورٹیبل جلسہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ قائدین پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر تاحال اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد پارٹی نے متبادل پلان تیار کرلیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اجازت نہ ملنے پرپی ٹی آئی پورٹیبل جلسہ کرے گی، جس کیلئے خصوصی ٹرک تیار کرلئےگئے ہیں۔