کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی ہمیں 1965کے قومی جذبے، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،6ستمبر ہمیں 1965کی جنگ کے ان بہادر سپاہیوں اور محب وطن پاکستانیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے،انہوں نے کہا کہ حر مجاہدین نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں 1965 کی جنگ کے دوران پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کا دفاع کیا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔