کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کابچہ بچہ اس قومی عزم سے واقف ہے جس کے تحت ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کو مقدم رکھا۔ وزیرِ اعظم کی قیادت اور فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور حکمتِ عملی نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور مضبوط مقام دلایا ہے، جو پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے، یومِ دفاع پاکستان ہمیں اپنی تاریخ کے عظیم باب کی یاد دلاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ویمن بائیکر ریلی، کارنیول اور ہیوی بائیکرز ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور مرد بائیکرز نے شرکت کی۔