کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی حسن نقوی کی ہدایات پر کراچی ریجن کے 156 سرکاری کالجز میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں ضلعی سطح پر پینٹنگ اور آرٹ کے مقابلوں کا انعقاد پیر کے روز کیا جا رہا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی، گلاب رائے کی نگرانی اور تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کے تعاون سے کراچی کے مختلف اضلاع میں یہ مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز بھی شرکت کریں گے۔