کراچی(اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا عبدالحنان صدیقی کا سانحۂ ارتحال وطن عزیز کا ناقابل تلافی نقصان ہے،ان کی وفات اہلِ دین و ملت کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے،مولانا عبدالحنان صدیقی کی وفات کی خبر سے اہلِ پاکستان، بالخصوص علماء سے محبت رکھنے والے حلقے سوگوار ہیں، مرحوم قرآن و سنت کے داعی تھے ۔