کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مینز جونیئر ایشیا کپ میں میزبان چین کو شکست دے دی، پاکستان کے حمزہ فیاض مین آف دی میچ قرار پائے جنہوںنے دو ندیم خان اور عبد السمیع نے ایک، ایک گول بنائے،اس سے قبل پاکستان نے قازقستان کو ناکامی سے دوچار کیا تھا۔