لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے جنسی جرائم، خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اچھرہ پولیس نے سکول چوکیدار ساجد کو بچے سے زیادتی کےکے الزام میں گرفتار کیا اسی طرح باغبانپورہ پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم حسن کو گرفتار کیا، جبکہ مصری شاہ پولیس نے بچے سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم اشعر کو گرفتار کیا سبزہ زار پولیس نے ہراسگی میں ملوث اویس، ملت پارک پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ادریس، سمن آباد پولیس نے ہراسگی اور تشدد کے الزام میں نعمان کو گرفتار کر لیا۔